شاہراہ فیصل پر وکلاء کا احتجاج، بدترین ٹریفک جام اور شہری مشکلات میں اضافہ

تشکرنیوز: شاہراہ فیصل پر وکلاء کے احتجاج کے باعث ایف ٹی سی کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہو گیا، جس نے شہر کے مختلف علاقوں میں زندگی مفلوج کر دی۔ جناح اسپتال جانے والی ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنس گئیں، جبکہ ایئرپورٹ جانے اور آنے والے دونوں ٹریک بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گلستان جوہر میں غیر قانونی پانی کنکشن کا انکشاف، انتظامیہ خاموش

ایف ٹی سی سے بلوچ کالونی تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اور وکلاء برادری کے احتجاج کے دوران کوئی سینیئر افسر ان سے مذاکرات کے لیے نہیں پہنچ سکا، جس سے احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا۔

احتجاج محمود آباد تھانے کی حدود میں ایک وکیل پر مبینہ تشدد اور ان کی گاڑی چھینے جانے کے واقعے کے خلاف تھا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ دن بھر درج نہیں کیا گیا، تاہم احتجاج کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ کالا پل پر احتجاج کے دوران کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے وکلاء پر پتھراؤ کیا گیا اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

 

 

وزیر داخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار، نے ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کر کے فوری طور پر وکلاء سے مذاکرات کرنے اور احتجاج کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے وکلاء تنظیم کے عہدیداران سے بات چیت کی جائے اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو مذاکرات کے لیے ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

56 / 100

One thought on “شاہراہ فیصل پر وکلاء کا احتجاج، بدترین ٹریفک جام اور شہری مشکلات میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!