سندھ پولیس کے اہلکار ساجد زمان کی پہلی برسی ایس ایس پی کورنگی حسن سردار شہید پولیس اہلکار ساجد زمان کے گھر پہنچ گٸے،
کراچی(تشکُّر نیور 24 دسمبر 2023)سندھ پولیس کے اہلکار ساجد زمان کی پہلی برسی ایس ایس پی کورنگی حسن سردار شہید پولیس اہلکار ساجد زمان کے گھر پہنچ گٸے
کھوکھراپار گیلان آباد میں ایس ایس پی کورنگی نے شہید ساجد زمان چوک کا افتتاح کیا،
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے شہید اہلکار ساجد زمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی،
شہید پولیس اہلکار ساجد کے اہل خانہ نے سندھ پولیس کی کاوشوں کو سراہا،
ساجد زمان گزشتہ سال کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران شدید زخمی ہوا،
گزشتہ سال باٸیس دسمبر مہران ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے تھے،
دو طرفہ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ساجد زمان اور اس کے ساتھی زخمی ہوئے تھے،
ساجد زمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چوبیس دسمبر 2022 کو خالق حقیقی سے جا ملا تھا،
*ترجمان ضلع کورنگی پولیس،کراچی*