یومِ قائداعظم اور کرسمس 2023 کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیئے جائیں ِآئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

یومِ قائداعظم اور کرسمس 2023 کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیئے جائیں ِآئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

 

 

کراچی(تشکُّر نیوز اسٹاف رپورٹر 24,دسمبر 2023) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نےپولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ یومِ قائد اعظم اور کرسمس 2023 کے موقع پر صوبے میں تمام اضلاع کی سطح پر مربوط روابط پر مشتمل غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یومِ قائد اعظم کی مناسبت سے مزارقائد پر حکومتی اہم شخصیات کے علاوہ عوام کثیرتعداد میں خراج عقیدت کے لیئے آتے ہیں لہٰذا اس تناظر میں اندرون مزارقائد,اطراف اور مرکزی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے لیئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیئے جائیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ِ انہوں نے کہا کہ کرسمس 2023 کی مناسبت سے صوبے کے تمام گرجاگھروں،مشنری اسکولوں دیگر تعلیمی اداروں، کرسچن کمیونٹی کی آبادیوں میں متعلقہ تھانوں کی سطح پر سیکیورٹی کے جملہ امور کو غیرمعمولی بنایا جائے اور اس حوالےسےگرجاگھروں اور کرسمس تقریبات کے منتظمین سے رابطوں کو بھی یقینی بنایا جائے ِانہوں نے کہا کہ کرسمس تقریبات کے آغاز تا اختتام متعلقہ تھانہ ایس ایچ اوز علاقوں میں موجود رہیں گے اور وائرلیس کنٹرول بیس سے رابطے میں رہتے ہںوئے اپنی اپنی پوزیشن اور سیکیورٹی کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال نوٹ کرائیں گے ِ آئی جی سندھ نے کہا کہ مورخہ27,دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے منعقدہونے والے عوامی اجتماعات کے لیے سیکیورٹی کے مجموعی انتظامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ صوبائی سطح پر پیٹرولنگ، پکٹنگ،رینڈم اسنیپ چیکنگ، موٹرسائیکل گشت کو انتہائی مربوط اور مؤثربنایا جائے جبکہ کڑی نگرانی اور ریکی کے سلسلے میں سادہ لباس اہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بدولت بروقت انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ِ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!