منشیات فروش گرفتار: کیماڑی پولیس کی کارروائی میں ایک کلو سے زائد چرس برآمد

تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے تھانہ بلدیہ کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریاض گل نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر، ملزم کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رشید آباد بلدیہ سے گرفتار کیا گیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کا بڑا کارروائی: کورنگی میں زائد المیعاد سرسوں کا تیل اور ٹنڈو اللہیار میں مضر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ ضبط

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1075 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ بلدیہ ٹاؤن، سب انسپکٹر عمران سعد اور ان کے اسٹاف نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

 

 

گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کی اس غیر قانونی سرگرمی کے پیچھے موجود نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس کارروائی سے ضلع کیماڑی میں منشیات کے خلاف جنگ میں ایک اور قدم آگے بڑھایا گیا ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!