ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر اظہار خیال

تشکرنیوز:  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم عوام کو حق حکمرانی دینے کی جانب پہلا قدم ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں صوبائی خودمختاری کا نعرہ لگایا گیا، جس کے تحت وفاق سے اختیارات صوبوں کو منتقل کیے گئے۔ تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں کامیابی نہیں ملی، جس کی وجہ سے عوامی شمولیت کے بغیر حقیقی جمہوریت کا تصور ممکن نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے وضاحت کی کہ صوبوں میں تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، اور صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ صوبائی حکومت کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزرائے اعلیٰ کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کسی ضلع کو کتنے فنڈز دیں گے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے ذریعے ہی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، جس سے عوام کی شمولیت اور حقیقی جمہوری عمل کو فروغ ملے گا۔

57 / 100

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر اظہار خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!