تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ سٹی کے ایس ایس پی عارف عزیز نے اسٹاک ایکسچینج کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج کی ایکٹنگ مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاخرہ، چیف ایڈمنسٹریٹر آفیسر قاضی عامر، اور ہیڈ آف سیکیورٹی میجر کامران بھی موجود تھے۔
سندھ حکومت کی عوام کو خوشخبری: کراچی کی سڑکوں پر جلد چلیں گی ڈبل ڈیکر بسیں
ایس ایس پی سٹی کے ہمراہ ایس ڈی پی او کھارادر اور ایس ایچ او میٹھادر بھی شریک ہوئے۔ دورے کے دوران، سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جن میں پارکنگ ایریا کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی شامل تھے۔
ایس ایس پی سٹی نے کل ایس پی ریلوے کو سیکیورٹی سے متعلق ایک لیٹر بھی لکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس، رینجرز، اور ریلوے پولیس کے ہمراہ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔
سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے پولیس افسران کو سیکیورٹی انچارج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کا وزٹ کرکے سیکیورٹی انتظامات کی جانچ کی جائے گی۔
ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔