...

کورم پورا نہ ہونے کے باعث سینیٹ اجلاس بغیر کارروائی ملتوی

ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا۔

لاہور 394 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی اجلاس شروع ہوا تو وفاقی وزرا کی سینیٹ میں عدم موجودگی کے باعث اسے 20 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوا کہ کوئی وفاقی وزیر سوالات کے جوابات دینے کے لیے نہیں موجود ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نوٹس لے کہ کوئی وزیر ابھی تک ایوان میں کیوں نہیں پہنچا۔

 

 

20 منٹ کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع تو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر احمد خان نے ہاؤس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی، سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس جمعے کی صبح 10 بج کر 30 منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔

61 / 100

One thought on “کورم پورا نہ ہونے کے باعث سینیٹ اجلاس بغیر کارروائی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.