کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مالی سال 2024-25 کا بجٹ اور نظرثانی شدہ بجٹ 2023-24 منظور کرلیا

تشکر نیوز:  کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ مالی سال میں آمدنی کا تخمینہ 13 ارب 80 کروڑ 59 لاکھ روپے اور اخراجات کا تخمینہ 12 ارب 9 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کی سیلنگ کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت کے سوالات

تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس وزیر بلدیات سندھ اور گورننگ باڈی کے چیئرمین سعید غنی کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، ایڈیشنل کمیشنر غضنفر شاہ، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورننگ باڈی کے اجلاس کو باضابطہ طریقے سے چلانے کے لئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر اجلاس کی کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کے ڈی اے کی GIS میپنگ، FIMIS اور ڈیجیٹل آرکائیو کی جائیں گی اور اس کام میں سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ بجٹ پر بھی غور کیا گیا، جس کے تحت کے ڈی اے کی نظرثانی شدہ آمدنی 12 ارب 59 کروڑ 57 لاکھ روپے کی بجائے 6 ارب 63 کروڑ 17 لاکھ روپے ہو گی جبکہ اخراجات 11 ارب 7 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بجائے 6 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ روپے ہوں گے۔

 

 

گورننگ باڈی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تصدیق شدہ نظرثانی شدہ آمدنی اور اخراجات کے تخمینے گورننگ باڈی کو جمع کرائیں۔

57 / 100

One thought on “کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مالی سال 2024-25 کا بجٹ اور نظرثانی شدہ بجٹ 2023-24 منظور کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!