ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد حکومت سندھ نے دونوں افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کو دے دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی کی ذمہ داریاں ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ کو سونپ دی گئی ہیں۔
کراچی؛ سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار
واضح رہے کہ پیر محمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پر ڈاکوؤں سے روابط کے الزامات لگائے تھے، جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیر محمد شاہ پر جوابی الزامات عائد کیے تھے۔ ان الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو بھی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔