26ویں آئینی ترمیم کی منظوری: اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید سخت، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

تشکر نیوز:  26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ ریڈ زون کے اطراف میں پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی جبکہ عوامی احتجاج کے خدشے کے پیش نظر قیدی وینز بھی پہنچا دی گئیں۔ ریڈ زون کے اندر رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ پولیس کو اینٹی رائٹ کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ ممکنہ احتجاج سے نمٹا جا سکے۔

تاریخی آئینی ترمیم: بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ، پی ٹی آئی کے ردعمل پر افسوس کا اظہار

آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ پہلے ہی اس ترمیم کی منظوری دے چکی ہے۔

 

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے پہنچا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بتایا کہ پارٹی کے 10 سے 11 ارکان سے ان کا رابطہ نہیں ہو رہا۔

59 / 100

One thought on “26ویں آئینی ترمیم کی منظوری: اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید سخت، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!