تشکر نیوز: پشین اور ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 5 خوارجی دہشت گرد گرفتار جبکہ 2 کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
دوسری جانب، ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے 17 اکتوبر کو ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والے خوارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ژوب اور پشین میں کی گئی کارروائیوں کے دوران خوارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور تین خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔ ژوب میں خوارجی دہشت گردوں کا مکمل صفایا یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔