اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

تشکر نیوز: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے ارد گرد منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرتے ہوئے پانچ مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 14.470 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ہری پور میں ایک کارروائی کے دوران یونیورسٹی کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 320 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کے دوران یونیورسٹی کے قریب سے 7 کلوگرام آئس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

اے این ایف کی دیگر اہم کارروائیوں میں ملتان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر سے 750 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ اسلام آباد کے قریب ایم۔ون موٹروے پر ایک ملزم کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

 

 

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں کے ارد گرد منشیات کے خاتمے کے لیے یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

66 / 100

One thought on “اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!