26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات، اتفاق رائے کی کوششیں جاری

تشکر نیوز:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ملاقات جاری ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، پی ٹی آئی کا وفد ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، سینیٹر علی ظفر اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا شامل ہیں۔

علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے قریب ہے اور حتمی فیصلہ عمران خان کی ہدایات سے مشروط ہوگا۔ تاہم آج پی ٹی آئی وفد کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس پر تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ٹوئٹر پر اس بات کا اظہار کیا کہ سلمان اکرم راجا کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی اور دیگر رہنما جیل کے باہر انتظار میں ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے تین بار مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تاکہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے، تاہم دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان کئی گھنٹوں کی بحث کے باوجود کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

62 / 100

One thought on “26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات، اتفاق رائے کی کوششیں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!