تشکر نیوز:سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے سینئر افسران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بینش شبیر، ڈائریکٹر عبدالرقیب، اسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد شیخ اور مقصود قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی عشائیہ منعقد کیا گیا۔ یہ افسران، جو کئی سالوں سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، اپنی محنت اور لگن کی بدولت ادارے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے شہریوں سے گیزر چارجز کے نام پر ہزاروں روپے وصولی شروع کر دی
بینش شبیر، جو ایڈیشنل ڈی جی کے عہدے پر فائز تھیں، اپنی دیانتداری اور رہنمائی کی صلاحیتوں کی بدولت معروف تھیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کی ترقی اور ادارے کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ عبدالرقیب، ایک باصلاحیت ڈائریکٹر، نے بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کئی بڑے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹرز شاہد شیخ اور مقصود قریشی نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ادارے کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
تقریب کے دوران مختلف تقریریں کی گئیں، جن میں ان افسران کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور ان کی دیانتداری اور محنت کو سراہا گیا۔ بینش شبیر نے اپنے خطاب میں کہا، "یہ ایک خوبصورت سفر تھا اور میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔”
تقریب کا اختتام ایک عہد کے ساتھ ہوا کہ ان افسران کے اصولوں اور لگن کو جاری رکھتے ہوئے نئی نسل کے افسران شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔