خیرپور پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کا کارندہ گرفتار

تشکر نیوز:  خیرپور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الصوبائی گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا اور لاکھوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی خیرپور اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ پولیس کی اس کارروائی میں ٹنڈو مستی دعا چوک کے قریب نیشنل ہائی وے پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم بلاول خان ولد عبداللہ پٹھان، ضلع پشاور، صوبہ خیبر پختونخوا، کو ایک کرولا کار (رجسٹریشن نمبر LRV 2323) سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 20 پسٹل، 40 میگزین، 2500 کلاشنکوف کی گولیاں اور لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ برآمد کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ٹنڈو مستی میں مقدمہ نمبر 273/2024 بجرم دفعہ 23(1)A,E اور 27(B) سندھ آرمز ایکٹ 2013 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

 

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ صوبہ پنجاب سے اسلحہ اسمگل کر رہا تھا اور مختلف علاقوں میں اس کی ترسیل کا ارادہ رکھتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے مزید نیٹ ورک اور معاونین کی تلاش کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

55 / 100

One thought on “خیرپور پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کا کارندہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!