اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے نے 18 اکتوبر 2024 کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے باب خیبر، میٹروویل سائٹ کے قریب چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت سرفراز ولد محمد علی اور ضمیر حسین ولد محبت خاں کے نام سے ہوئی ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 ایم ایم اور 30 بور کے دو پستول، ایک کار، اور مختلف برانڈز کے 5 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمہ الزام نمبر 172/2024 اور مقدمہ الزام نمبر 173/2024 بجرم دفعہ 23(1)A کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے محمد شعیب (پی ایس پی) نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف مزید کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

59 / 100

One thought on “اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!