کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا، کئی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی غائب

تشکرنیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔

سانحہ کارساز: پیپلز پارٹی کے کارکنان پر دنیا کا سب سے بڑا حملہ، سعید غنی

سرجانی ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، اور اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بجلی کی طویل بندش سے متاثر ہیں۔ اسی طرح کورنگی، لائنز ایریا، گارڈن، کھارادر اور کیماڑی میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک معطل رہتی ہے۔

لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، اور لسبیلہ کے مکین بھی طویل لوڈشیڈنگ سے دوچار ہیں، جبکہ گلستان جوہر بلاک 7 اور 8، اسکیم 33 کے سچل گوٹھ کے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کے اوقات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

 

شہری بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، جس سے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

58 / 100

One thought on “کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا، کئی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی غائب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!