اطالوی بحری جہازوں کا کراچی دورہ، پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

 

تشکر نیوز: اطالوی بحریہ کے ائیر کرافٹ کیرئیر ITS CAVOUR اور فریگیٹ ITS ALPINO نے 14 سے 16 اکتوبر تک کراچی کا دورہ کیا اور شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقیں کیں۔ ان مشقوں کا مقصد سمندری آپریشنز کے دوران مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔

پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار کی کامیاب کارروائی، 1.3 ٹن منشیات ضبط

دورے کے دوران، اطالوی وفد نے اطالوی سفیر کی قیادت میں اطالوی ڈیفنس جنرل اسٹاف کے کیپبلٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور مقامی میڈیا سے ملاقاتیں کیں۔ اطالوی سفیر نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان بحری اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

پاک بحریہ کی جانب سے اہم بحری ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقیں خطے میں بحری امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کی علامت ہیں، اور یہ مشقیں بین الاقوامی تعاون اور بحری تحفظ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

64 / 100

One thought on “اطالوی بحری جہازوں کا کراچی دورہ، پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!