شاہراہِ نور جہاں پولیس کی بڑی کاروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، 16 کلو سے زائد انڈین گٹکا برآمد

 

تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ سینٹرل کی شاہراہِ نور جہاں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سمیع اللہ ولد شمس اللہ، مظہر ولد مشتاق، اور عمر ولد فاروق کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

پولیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا، آئی جی سندھ کا ورثاء سے تعزیت

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 57 پیکٹ (16 کلو سے زائد) انڈین گٹکا ماوا، نقدی رقم، ATM کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں، 230 پیکٹ گٹکا ماوا اور نقد رقم بھی ضبط کی گئی۔

 

 

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 522/24 اور 523/2024 سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعہ 4/8 (i) کے تحت درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سمیع اللہ ایک عادی گٹکا فروش ہے اور اس سے قبل بھی گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

62 / 100

One thought on “شاہراہِ نور جہاں پولیس کی بڑی کاروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، 16 کلو سے زائد انڈین گٹکا برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!