تشکر نیوز: علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کراچی میں منعقد ہونے والے BPO اور Tech Career Expo 2024 میں سپورٹ پارٹنر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ یہ ایکسپو @ibex.pakistan کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
کراچی: ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بجٹ اجلاس، صحافیوں کے پلاٹس کی ادائیگی کی منظوری
ایکسپو میں AIT کے کنوینر، انجینئر محمد ارشد خان نے خصوصی شرکت کی اور تمام کمپنیز کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، "علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی 1989 سے قائم شدہ سندھ کا نمبر ون تکنیکی ادارہ ہے، جو ہمیشہ تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے اور اپنی اقدار کو برقرار رکھتا ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ "علیگڑھ اپنی روایات کے مطابق نوجوانوں میں تعلیم کی اہمیت، ترقی، اور مستقبل میں آنے والے چیلنجز کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہے، اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔”
اس ایکسپو میں 50 سے زائد کمپنیز نے اسٹالز لگائے، جو AIT کی شراکت داری کے ذریعے طلباء کے لئے ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں مواقع کو وسعت دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ تقریب میں BS کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، DAE کے شعبہ سوفٹ ویئر اور CIT کے مجموعی طور پر 60 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ نے طلباء کو اس ایکسپو میں شمولیت کے لئے دو دن کی تربیت فراہم کی، جبکہ شعبہ DIIL اور گائیڈنس سینٹر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ "علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کی اس ایکسپو میں بھرپور شرکت اور مختلف کمپنیز میں انٹرویوز دینے سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا۔”
اس کے ساتھ ہی طلباء کو انڈسٹری کے ماہرین سے ملنے، جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے، اور کیریئر کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع ملا۔
ایکسپو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، جس میں کراچی سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔