میمن گوٹھ پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی چھالیہ اور گٹکا ماوا سپلائی نیٹ ورک بے نقاب

تشکر نیوز:  میمن گوٹھ پولیس نے جیشا کیٹل سوسائٹی فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر قانونی چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف کے مطابق، چھاپے کے دوران 13,800 کلو گرام سے زائد چھالیہ، 3,520 کلو گرام چھوٹی چھالیہ، 25 کلو گرام تیار شدہ گٹکا ماوا اور ایک گٹکا ماوا بنانے والی مشین ضبط کی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے سینیئر مینجمنٹ کورس کے وفد کی ملاقات، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

ایس ایس پی ملیر کاشف نے بتایا کہ چھالیہ کو غیر قانونی طور پر مختلف شہروں میں سپلائی کر کے خفیہ مقامات پر فروخت کیا جانا تھا۔ تاہم، پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اور میمن گوٹھ پولیس نے ان کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

 

 

فارم ہاؤس سے برآمد ہونے والی چھالیہ اور گٹکا ماوا کو ضابطے کے تحت پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

63 / 100

One thought on “میمن گوٹھ پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی چھالیہ اور گٹکا ماوا سپلائی نیٹ ورک بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!