ایڈیشنل آئی جی کراچی سے آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

تشکر نیوز:  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن (سندھ) کے صدر حاجی لیاقت محسود کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری شیر نواز محسود، ضلع کیماڑی کے صدر ظاہر شاہ، نائب صدر رحمت اللہ اور اسماعیل بھی شامل تھے۔

کراچی: پارسل کے ذریعے سعودی عرب آئس کرسٹل پاوڈر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملاقات کے دوران وفد نے ایڈیشنل آئی جی کو شہر میں ڈمپر ایسوسی ایشن کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے وفد کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایت کی کہ وہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

 

 

ملاقات کے اختتام پر آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سندھی اجرک، سندھی ٹوپی، پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ کا تحفہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

62 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی سے آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!