چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے سینیئر مینجمنٹ کورس کے وفد کی ملاقات، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

تشکر نیوز:  چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے سینیئر مینجمنٹ کورس کے 40 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پلاننگ بورڈ، آئی جی سندھ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے شرکاء کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات، بی آئی ایس پی مراکز پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ رواں سال سندھ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 959 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ان میں ملیر ایکسپریس وے کا اہم منصوبہ شامل ہے، جو 2025 تک مکمل ہوگا اور اس سے علاقائی روابط میں نمایاں بہتری آئے گی۔

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ 2022 کے سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اسی طرح برسات سے متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کا بھی سلسلہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ گھر مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 30 ہزار گھروں کی تعمیر پلنتھ تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو عالمی سطح پر سراہا جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹنرشپ کے تحت 8.2 ارب روپے کی لاگت سے کراچی-ٹھٹھہ ڈوئل کیرج وے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، حیدرآباد میرپور خاص روڈ اور دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

 

 

ملاقات میں سندھ حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور شرکاء کو منصوبوں کی رفتار اور نتائج سے آگاہ کیا گیا۔

62 / 100

One thought on “چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے سینیئر مینجمنٹ کورس کے وفد کی ملاقات، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!