تشکر نیوز: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
قومی ادارہ امراض قلب کے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر طارق شیخ کے خلاف سنگین الزامات
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔