ضلع کورنگی پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی، اسلحہ برآمد

تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے ایس ایس پی کورنگی، کامران خان کی زیرِ نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ زمان ٹاؤن کے چوکی انچارج، تصویر محل کی قیادت میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

Mysterious Odor Spreads in Karachi: Is It a Warning Sign of Danger for Karachi Residents?

گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت غلام عباس اور علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جن سے تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

 

ایس ایس پی کورنگی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی جرائم کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے، اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

57 / 100

One thought on “ضلع کورنگی پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!