اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کی کامیاب کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

تشکر نیوز:  اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کراچی نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد کر لیں۔

ضلع کورنگی پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی، اسلحہ برآمد

ایس آئی یو کی ٹیم نے کراچی کے علاقے صدر میں ال-ماوئ ہوٹل پر چھاپہ مارا اور 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور کین بیئر برآمد کی گئیں۔ گرفتار شدہ ملزمان میں ضریف احمد، انیس، محمد اکرام، حبیب، اور زین شامل ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 165/2024 بجرم دفعہ ¾ امتناعی منشیات ایکٹ اور مقدمہ الزام نمبر 166/2024 بجرم دفعہ 11 اے امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایس آئی یو نے کراچی کے علاقے نورانی قبرستان کورنگی میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 1176/2024 بجرم دفعہ 302/392/397 کے تحت مطلوب مفرور ملزمان عمران اور مظہر حسین شاہ کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی مقدمہ الزام نمبر 167/2024 بجرم متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیاں شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔

59 / 100

One thought on “اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کی کامیاب کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!