تشکر نیوز: ایڈمن سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے دوران بٹلہ پروپرٹیز کے مالک مبشر بٹلہ اور اس کے گارڈز کی جانب سے مقامی لوگوں پر تشدد اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق مزدوروں کی جانب سے علاقے کی خواتین سے بدتمیزی کی شکایت پر جب مقامی افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو صورتحال بگڑ گئی۔ مبشر بٹلہ اور اس کے گارڈز نے علاقہ مکینوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ علاقہ مکینوں نے تھانہ ٹیپو سلطان پہنچ کر واقعے کے خلاف شکایات درج کرائیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔