فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری کی گئی سمز کل منقطع کر دی جائیں گی۔ پی ٹی اے نادرا کے فراہم کردہ ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور ایف سی کے تعاون سے میلے کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اور کل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز بند کر دی جائیں گی۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز اپنے نام منتقل کروانے کے لیے 15 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا تھا، اور آخری روز یعنی آج بھی وہ سمز اپنے نام منتقل کرا سکتے ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ سمز کی منتقلی کے لیے فوت شدہ فرد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ، مرحوم سے رشتہ داری کا ثبوت، اصل سم، اور سم کے زیر استعمال ہونے کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

 

 

یاد رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں 2017 سے پہلے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری کی گئی سمز کو بھی بند کر چکا ہے، اور منسوخ شدہ یا جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریباً 70 ہزار سمز کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی، پی ٹی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!