سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل: سندھ ہائیکورٹ نے حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب کر لیا، سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے معاملے پر سماعت کے دوران سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سندھ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی درخواست کی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں عجیب بدبو کا راز افشا

 

 

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کلینک کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے حکومت اور ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

59 / 100

One thought on “سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل: سندھ ہائیکورٹ نے حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب کر لیا، سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!