کراچی کورنگی میں مذہبی تصادم: 6 افراد زخمی، فوری طبی امداد فراہم

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی میں عوامی کالونی میں دو مختلف مذہبی جماعتوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریکسو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی: اسلحہ اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت درج ذیل ہے:
1- جعفر ولد قاسم، عمر 25 سال
2- جنید ولد سجاد، عمر 21 سال
3- سید رضا ولد سید محسن، عمر 17 سال
4- ساجد ولد سجاد، عمر 24 سال
5- عادل ولد انور زیب، عمر 26 سال
6- حماد ولد بشیر خان، عمر 22 سال

 

 

حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

58 / 100

One thought on “کراچی کورنگی میں مذہبی تصادم: 6 افراد زخمی، فوری طبی امداد فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!