کراچی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں: 19 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری

تشکر نیوز:  کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19,447 چالان جاری کیے گئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: ناصر حسین شاہ کی پی ٹی آئی کو احتجاج موخر کرنے کی درخواست

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ دوران سفر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ جن خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے ان میں سگنل توڑنا، غلط پارکنگ، اور تیز رفتاری شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔

 

 

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کے لیے سفر محفوظ ہو۔

56 / 100

One thought on “کراچی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں: 19 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!