کراچی: لانڈھی پولیس کی بروقت کارروائی، شہری سے لوٹ مار کی واردات ناکام، مسلح ملزم گرفتار

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کی واردات کو ناکام بنا دیا۔ ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق، پولیس نے حکمت عملی سے ایک مسلح ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے ایک پستول، چھینا ہوا موبائل فون، اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا تین تلوار کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ واردات کے وقت دو مسلح ملزمان لانڈھی نمبر 2 میں ایک شہری کو لوٹ رہے تھے، تاہم علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

گرفتار ملزم کی شناخت کامران علی ولد مٹھل کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کے خلاف تھانہ لانڈھی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!