تشکر نیوز: سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور ٹرسٹد گروپ آف کمپنیز کے اشتراک سے "ہمارا گھر” نامی ایک خصوصی ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس افسران اور جوانوں کو کم قیمت پر رہائشی پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔
پاک سعودی عرب دو طرفہ دفاعی فورم کا ریاض میں ساتواں اجلاس
اس موقع پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اس منصوبے کو پولیس ویلفیئر کے حوالے سے ایک میگا پراجیکٹ قرار دیا۔ اسکیم کے تحت پولیس افسران اور اہلکاروں کو سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ انتہائی آسان شرائط پر ہر ماہ 1 ہزار روپے کی اقساط میں بلاسود نئی موٹر سائیکلیں بھی حاصل کر سکیں گے۔
آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کو پولیس فورس کے جوانوں کے لیے خوشحالی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔