اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

تشکر نیوز:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو 23 اکتوبر تک انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

گلبہار پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ ان کے وکیل ظہور الحسن عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ وارنٹ پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

عدالت نے استدعا کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھے اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔

یاد رہے کہ یہ کیس 2016 کا ہے، جب اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کے باہر علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے 5 کلاشنکوف اسالٹ رائفلز، ایک پستول، 6 میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف دو لائسنس یافتہ کلاشنکوف رائفلوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے اور شراب کی بوتل میں شہد موجود تھا۔

 

 

عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اور سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

62 / 100

One thought on “اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!