بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

تشکر نیوز:  بلال کالونی پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو بروقت کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس کی یہ کارروائی نیو کراچی کے سیکٹر فائیو ڈی میں عمل میں لائی گئی، جہاں ملزم عمر مشتاق ولد مشتاق کو مدعی مقدمہ سے موبائل فون اور نقدی چھینتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کا حیدرآباد میں یوتھ کنونشن: نوجوانوں کی طاقت کو مروجہ نظام کے خلاف استعمال کرنے کا عزم

پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور کا لوڈ میگزین والا پسٹل، بغیر لائسنس، چھینا ہوا موبائل فون اور چھنی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم سے چار عدد اصل شناختی کارڈز اور بارہ سمز بھی برآمد ہوئیں، جو کراچی شہر کے مختلف شہریوں کی ملکیت تھیں۔

پولیس تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم سے برآمد شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 305/24 بجرم دفعہ 397 تھانہ نارتھ ناظم آباد میں پہلے سے درج ہے۔ مزید یہ کہ ملزم عمر مشتاق ماضی میں چوری، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں تھانہ حیدری مارکیٹ اور تیموریہ سے جیل جا چکا ہے، اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق، ملزم کے خلاف مزید دو مقدمات، الزام نمبر 349/24 بجرم دفعہ 397 اور ناجائز اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ 350/24 درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

62 / 100

One thought on “بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!