الیکشن ٹریبونل کے حکم پر NA-231 کے چار پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی جاری تھی کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان مبینہ طور پر الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے اور ریکارڈ جلانے کا واقعہ پیش آیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار خالد محمود پر تشدد کیا گیا اور انہیں غائب کر دیا گیا۔
بلوچستان: دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ؛ 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی
خالد محمود نے پی ٹی آئی قیادت کو اطلاع دی کہ حملہ آوروں نے ان کا لیپ ٹاپ چھین لیا اور الیکشن کمیشن میں موجود بیلٹ بکس اور دیگر انتخابی ریکارڈ کو بھی آگ لگا دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کے افراد نے ہار کے خوف سے الیکشن کمیشن کی عمارت میں گھس کر سرعام غنڈہ گردی کی۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان دوبارہ گنتی کے عمل کو روکنے کے لیے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ NA-231 کی نشست خالد محمود جیت چکے تھے، اور پیپلزپارٹی کو دوبارہ گنتی میں شکست کا ڈر تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔