تشکر نیوز: کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے روزنامہ 92 میں صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صحافیوں کی برطرفیوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس مسئلے کو اے پی این ایس اور سی پی این اے کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ کمیٹی نے میڈیا اداروں کی جانب سے ملازمین کو برطرف کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اخباری مالکان کو حکومت سے اربوں روپے کی مراعات ملتی ہیں، اس کے باوجود وہ اپنے صحافیوں کو نوکری سے نکال رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
اجلاس میں تنخواہوں میں تاخیر اور دیگر میڈیا اداروں میں جاری جبری برطرفیوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے ایکشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطرف شدہ صحافیوں کو مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ ان میڈیا اداروں کو اشتہارات دینا بند کرے جو اپنے ملازمین کو برطرف کر رہے ہیں۔