کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ ایرانی خشک دودھ ضبط

حکومتِ پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی، کلکٹر باسط مقصود عباسی کی قیادت میں، فعال کردار ادا کرتے ہوئے انسدادِ اسمگلنگ آپریشنز کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ منظم منصوبہ بندی اور خفیہ نیٹ ورک کی مدد سے اسمگلنگ کے خلاف یہ کارروائیاں روز بروز مزید مؤثر ہو رہی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے گرمی کی شدت کم، اگلے چند روز گرم اور خشک موسم کا امکان

حال ہی میں کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی، باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سائٹ ایریا، فخرالدین ولیکا روڈ، کراچی میں ایک گودام میں ایرانی اسمگل شدہ خشک دودھ موجود ہے۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی کی سربراہی میں انسدادِ اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے چھاپہ مارا اور 43.75 ٹن ایرانی اسمگل شدہ اسکمڈ ملک پاؤڈر (خشک دودھ) ضبط کر لیا، جس کی مالیت تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

 

 

ضبط شدہ مال کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!