ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 800 رنز کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تاریخ رقم کرتے ہوئے 800 رنز مکمل کیے ہیں، اس سنگ میل تک پہنچنے والی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ 20 سال پرانا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جو بھارت نے 2004 میں ملتان کے اسی میدان پر پاکستان کے خلاف بنایا تھا۔

کراچی؛ ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف چوتھی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے ایک اننگز میں 800 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے 1997 میں بھارت کے خلاف 952/6 کا سب سے بڑا مجموعہ بنایا تھا۔ انگلینڈ کا یہ کارنامہ تاریخ میں تین بار دہرایا جا چکا ہے، اس سے پہلے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 903 اور 1930 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 849 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے 1958 میں پاکستان کے خلاف 790 رنز کا اسکور کیا تھا، جو اس سے پہلے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ تھا۔

انگلش بلے بازوں کا نیا ریکارڈ

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک نے 412 رنز کی شراکت داری قائم کرکے انگلینڈ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ اس سے قبل 1957 میں پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

 

 

ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی ہے، جو 2006 میں سری لنکا کے مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا نے جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

62 / 100

One thought on “ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 800 رنز کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!