اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھیجی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ورکرز ترسیلات زر کے ماہانہ اور سہہ ماہی ڈیٹا کے مطابق، اوورسیز نے صرف تین ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے بھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیجے۔

شمالی وزیرستان ؛ پاک فوج کی جانب سےسکولوں کے بچوں کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد

اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر 2024 میں کسی ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ 2.85 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی۔ اس کے علاوہ، پہلی سہہ ماہی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات میں ماہانہ بنیاد پر 29 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 39 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

 

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں یہ اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی جانب لے جائے گا اور روپیہ مستحکم ہونے میں مددگار ثابت ہوگا۔

61 / 100

One thought on “اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!