منگھوپیر میں پولیس مقابلہ: 5 مسلح ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور نقدی برآمد

کراچی کے علاقے گلشن توحید، تھانہ منگھوپیر میں پولیس اور ایک مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس کو شہری فرمان کی جانب سے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس کی بھاری نفری نے فوری کارروائی کی۔

ٹرمپ کا دعویٰ: “میری صدارت میں حماس یا حزب اللہ اسرائیل پر حملہ نہ کرتے”

پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی میں 2 موٹرسائیکلز پر سوار 5 ملزمان موقع پر ہی مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی رائفل، شاٹ گن، تین پسٹلز، گولیوں کے خول، تالے کاٹنے والا کٹر، 5 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

 

 

ہلاک ملزمان کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ کی تصدیق بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے کی جا رہی ہے، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اپنی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

60 / 100

One thought on “منگھوپیر میں پولیس مقابلہ: 5 مسلح ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور نقدی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!