کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو صدر کی مشترکہ انٹیلیجنس کارروائی کے نتیجے میں کراچی کے علاقے گزری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ملزمان حمید اللہ عرف ٹڈا، عبدالرحمان عرف رحمان اور محمد رفیق عرف تھتھا کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ٹرمپ کا دعویٰ: “میری صدارت میں حماس یا حزب اللہ اسرائیل پر حملہ نہ کرتے”

تحقیقات کے مطابق ملزم حمید اللہ نے جون 2024 میں بھتہ وصولی کے لیے ایک گروہ تشکیل دیا تھا، جس میں عبدالرحمان اور محمد رفیق بھی شامل تھے۔ انہوں نے 9 جون 2024 کو میوزک کمپوزر ذیشان شہزاد عرف شانی کو بھتے کی دھمکی دیتے ہوئے گفٹ پیک میں دو راؤنڈ، اس کے بیٹے کی تصویر اور بھتے کی پرچی بھیجی تھی۔ بعد میں ذیشان شہزاد سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس پر مقدمہ تھانہ گزری میں درج ہے۔

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے 13 جون 2024 کو کورنگی میں سینا ہلیتھ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی ڈاکٹر امبرین کو بھی اسی طرح کا گفٹ پیک بھیجا تھا، جس میں دو راؤنڈ اور بھتے کی پرچی تھی، جس میں پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزمان نے اکتوبر 2022 میں بھی مذکورہ ہسپتال سے 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، جس کی ایف آئی آر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

 

 

گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بھتہ خور اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن یا واٹس ایپ نمبر پر دیں، آپ کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!