اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا حزب اللہ کے نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ

تشکر نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کر دیا گیا ہے۔ حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد مزاحمتی تنظیم نے ہاشم صفی الدین کو ان کا جانشین مقرر کیا تھا۔

علی امین گنڈاپور کی وفاق کو دھمکی: آئی جی اسلام آباد کو ہٹایا جائے، ورنہ دھاوا بولیں گے

اسرائیلی فوج نے 4 اکتوبر کو بیروت کے علاقے داہیہ میں بمباری کے دوران صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ صفی الدین اس وقت زیرزمین بنکر میں موجود تھے۔

 

 

منگل کو نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے نئے سربراہ کو شہید کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ کمزور کر دیا گیا ہے، اور تنظیم کے آئندہ رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

61 / 100

One thought on “اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا حزب اللہ کے نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!