ہولی وڈ کی 2019 کی سپرولن سائکالاجی تھرلر فلم ’جوکر‘ کے سیکوئل ’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ کو فلاپ قرار دیتے ہوئے باکس آفس پر اسے ”ڈی“ سینما اسکور دے دیا گیا۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر ’حیفہ‘ پر درجنوں راکٹ داغ دیے، 12 افراد زخمی
امریکی باکس آفس اور سینما میں ”ڈی“ اسکور ایسی کامک فلم کو دیا جاتا ہے جسے فلاپ قرار دیا جاتا ہے۔
’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ کو اکتوبر کے پہلے ہی ہفتے دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کرنا شروع کیا گیا تھا اور امریکا میں اسے 4 اکتوبر کو پیش کیا گیا تھا۔
مذکورہ فلم کو پاکستان میں بھی ریلیز کردیا گیا جب کہ اسے بھارت سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں بھی ریلیز کردیا گیا۔
شوبز میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق اچھے تبصرے ملنے کے باوجود ’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ کو سینما پر ”ڈی“ اسکور دیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ فلم بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم مقامی باکس آفس یعنی صرف امریکا سے ہی پہلے دن 7 کروڑ امریکی ڈالر کمائے گی لیکن اس کے برعکس فلم نے دنیا بھر سے پہلے ہفتے 5 کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔
شوبز ویب سائٹ ’ہولی وڈ رپورٹر‘ کے مطابق ’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ کو باکس آفس ڈزاسٹر قرار دیا جا رہا ہے، فلم نے کئی باکس آفس تجزیہ کاروں کے تجزیے الٹ دیے اور امیدوں کے برعکس مناسب کمائی کرنے میں ناکام رہی۔
حیران کن طور پر ’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ کی پہلی فلم 2019 میں ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب گئی تھی جب کہ اس کے مرکزی اداکار نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
سپر ولن فلم ’جوکر‘ کو اکتوبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ریکارڈ تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر کی کمائی کی تھی۔
فلم میں جوکر کا کردار جیکوئن فیونکس نے ادا کیا تھا، جنہوں نے شاندار اداکاری کے باعث آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
پہلی فلم میں جوکر کی ساتھی طاقتور خاتون ولن ہارلی کوئن کا کردار شامل نہیں تھا لیکن نئی فلم میں اسے شامل کیا گیا لیکن اس باوجود فلم فلاپ گئی۔
’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ میں ہارلی کوئن کا کردار معروف گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے ادا کیا ہے۔
فلم کی ہدایات ٹوڈ فلپس نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اسے پروڈیوس کیا ہے اور وہ اس کے شریک لکھاری بھی ہیں۔