کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔ 742 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 652 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
8 اکتوبر کو پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 19برس بیت گئے
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی مثبت رجحان کے سبب 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی ڈالر میں معمولی کمی، روپے کی قدر میں بہتری
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس سے ڈالر کی قیمت 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے ہو گئی۔ روپے کی قدر میں بحالی کا یہ سلسلہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔