لاہور ہائیکورٹ: سابق ایم پی اے احسن فتیانہ کی بازیابی کی درخواست پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب

لاہور ہائی کورٹ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کی درخواست پر کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے احسن ریاض کی والدہ آشفا ریاض کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد

درخواست میں وفاقی حکومت، سی سی پی او ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احسن ریاض فتیانہ کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے، خود بھی ایم پی اے رہ چکے ہیں، احسن ریاض فتیانہ کو اغوا کر لیا گیا۔

 

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احسن ریاض فتیانہ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

61 / 100

One thought on “لاہور ہائیکورٹ: سابق ایم پی اے احسن فتیانہ کی بازیابی کی درخواست پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!