کی ٹی پی ون، تھری، 65ایم جی ڈی اور ڈی ایچ اے کیلئے پانی کی لائن پر کام شروع کرنے کیلئے 16 ارب روپے کی منظوری:نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر

کی ٹی پی ون، تھری، 65ایم جی ڈی اور ڈی ایچ اے کیلئے پانی کی لائن پر کام شروع کرنے کیلئے 16 ارب روپے کی منظوری:نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر

کراچی ( اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کراچی کیلئے ترقیاتی اسکیموں میں 16.8ارب روپے کی منظوری دے دی اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضروری کاغذی کارروائیاں مکمل کرکے رقم جاری کرے۔ وزیراعلی نے کہا کہ میں کچھ اہم اسکیمیں جوکہ 65ایم جی ڈی اضافی سپلائی اسکیم، ٹی پی ون اور ٹی پی تھری، 10ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم اور اس طرح کی دیگر شروع کرنا چاہتا ہوں تاکہ پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام شروع کیا جاسکے۔
جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکرٹر ی بلدیات منظور شیخ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی اور واٹر بورڈ کے سی ای او صلاح الدین نے شرکت کی

65 ایم جی ڈی کے حوالے سے وزیراعلی کو بتایا گیا کہ کراچی کے پاس 1200کیوسک (دریائے سندھ سے 650ایم جی ڈی)کا منظور شدہ پانی کا کوٹہ ہے جو واٹر بورڈ سسٹم کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔

موجودہ بلک واٹر سپلائی سسٹم میں کراچی میں پانی کی آمدورفت کیلئے نہریں، پائپ نالے، پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹس شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد کینجھر گجو کینال سے دستیاب 65 ایم جی ڈی صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے۔ میئر کراچی نے وزیراعلی ٰکو بتایا کہ اس منصوبے کے پاس جو رائیٹ آف وے دستیاب ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ منصوبہ پی پی پی موڈ سے شروع کیا جا رہا ہے لیکن اس میں وقت لگ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!