تشکر نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کے ڈی چوک دھرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کل پی ٹی آئی سے اپیل کی تھی کہ یہ احتجاج کا موقع نہیں ہے۔
اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کے لئے فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
محسن نقوی نے کہا کہ "ہمیں اندازہ ہے کہ شہریوں کو پریشانی ہے، جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کا حق ہے، لیکن اس طریقے سے نہیں۔ ہر پاکستانی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے، لیکن ان دنوں اجازت نہیں دیں گے۔”
وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کو بھی اہم قرار دیا، کہ انہیں یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اور انتظامیہ اپنا کام پوری طرح کریں گے، کسی کی خواہش پر پورے ملک کو بند نہیں کیا جا سکتا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور دیگر افسران کے حوصلے بلند ہیں اور صرف ایس پی کے پاس ہتھیار ہے، جو بھی اپنے ساتھ نہیں رکھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ جلسہ جلوس نہ کریں، علی امین گنڈاپور ایک اہم عہدے پر ہیں اور ان سے توقع ہے کہ وہ پہلے ملک کا سوچیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین کو ہماری حدود میں آنے دیں، پھر دیکھیں گے۔ "علی امین اپنے صوبے میں جتنا چاہیں احتجاج کرلیں، پشاور پولیس کا سوال ان سے کریں۔”