تشکر نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کو ڈی جی چوک میں احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ احتجاج کے دوران اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کو احتجاج کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
روسی مسلح افواج کےڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کادورہ پاکستان
یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اہم اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے، تاہم لینڈ لائن سروس برقرار ہے۔ حساس علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ مظاہرین کو ان میں داخل ہونے سے روکا جا سکے، اور کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔