تشکر نیوز: ملک پاکستان کے سابق صدر عارف علوی اپنا کمرشل میڈیکل اور ڈینٹل کلینک رہائشی عمارت میں بطور کمرشل کام کے چلارہے تھے۔۔
ایس بی سی اے ملازمین کے لیے خوشخبری: عمران بھائی کی رہائی
سندھ مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ضلع شرقی میں کئی عرصے سے علاقہ مکین اس غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف باقاعدہ طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت علاقائی ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایتی درخواست بھی جمع کراچکے تھے۔۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کے علوی ڈینٹل کلینک ایک مکمل رہائشی علاقے میں قائم کیا گیا جسکی وجہ سے ہمارے علاقے کی پارکنگ اور پرائیویسی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔۔۔
اس ضمن میں کئی بار سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں تحریری درخواست جمع کرائی جاچکی تھی۔
سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر محکمے کے افسران سابق صدر پاکستان کے اس غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں تھے۔۔ علاقہ مکین
آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے دیر سہی مگر درست عمل پیش کیا۔ علاقہ مکین
ایس بی سی اے کے عملے کی جانب سے علوی ڈینٹل کو علاقہ مکینوں کی درخواست پر سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی نے علوی ڈینٹل کلینک کو باقاعدہ طور پر پہلے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور زبانی طور پر 7 روز کا وقت دیا ۔
بعد ازاں علوی ڈینٹل کی انتظامیہ نے ایس بی سی اے کے نوٹس پر کوئی ردعمل نا ظاہر کیا اور ناہی کسی شخص نے ایس بی سی اے کے دفتر کوئی لیگل دستاویزات پیش کئے۔۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب بھی علوی ڈینٹل کی انتظامیہ کو انکی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جاتی تو بجائے اسکو مہذب طریقے سے سلجھانے کے الٹا ہم پر ہی شدید دباؤ، دھونس اور دھمکی سے کام لیا جاتا ۔۔ علاقہ مکین
عارف علوی بطور صدر پاکستان کے وقت بھی اس کلینک کو عوامی خدمات کیلئے نہیں بلکے بھاری بھرکم فیس کے عوض ایک خاص طبقے کے علاج کیلئے چلارہے تھے۔ علاقہ مکین
اگر یہ فلاحی ادارہ ہوتا تو بھی یہ غیرقانونی طور پر رہائشی علاقے میں چلانا غیرقانونی عمل میں آتا۔۔ علاقہ مکین
جب کروڑوں روپے کی آمدنی کا کاروبار چلایا جارہا ہے اور کلینک کو پیسہ بنانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے تو کسی کمرشل پلاٹ کا انتخاب کریں ہمارے علاقے کو خراب نا کریں۔ علاقہ مکین
سندھ حکومت کا یہ عمل عوام کیلئے شدید راحت و سکوں کا احساس دلا رہا ہے اور علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کے اب ہمیں اس بات کا یقینی گمان ہوتا جارہا ہے کے اس ملک میں ریاست ابھی عوام کیلئے زندہ ہے۔ علاقہ مکین
یاد رہے معزز عدالتی احکامات سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات ، غیرقانونی تعمیرات سمیت رہائشی علاقوں اور عمارتوں میں کسی بھی قسم کی خلاف قانون عمل پر پہلے سے ہی آپریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے متعدد میڈیا چینلز اور ابلاغ عامہ میں عوام سے ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات اور رہائشی عمارتوں میں کمرشل کاموں کی نشاندہی کرنے کی اپیل بھی کی تھی جس پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے